محبوبہ کے مسترد کرنے پر عامر خان کا بال منڈوانے کا انکشاف

ویب ڈیسک  منگل 31 مئ 2022
فوٹو، فائل

فوٹو، فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک مرتبہ اپنی محبوبہ کی جانب سے مسترد کیے جانے پر بال منڈوانے کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے عامر خان کے ماضی کے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اداکار نے ایک بار کہا تھا کہ وہ جس لڑکی سے محبت کرتے تھے اس نے جب مسترد کیا تو میں نے اپنی ٹنڈ کروا لی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مداح مجھے گنجا دیکھ کر سمجھتے تھے کسی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں لیکن حقیقت اس کے برعکس تھی، لڑکی نے مسترد کیا تو میں نے ردعمل کے طور پر بال منڈوائے تھے۔

عامر خان ماضی میں اپنی سابق اہلیہ رینا دوتا کے لیے اپنے خون سے محبت بھرا پیغام بھی لکھ چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔