لاہور کے علاقےرائیونڈمیں گاڑی پر فائرنگ سےدو افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 31 مئ 2022
رائیونڈ چھجو چوک میں فائرنگ دوافرادجاںبحق

رائیونڈ چھجو چوک میں فائرنگ دوافرادجاںبحق

لاہور: پنجاب کے شہررائیونڈ کے علاقے چھجو چوک میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا،آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہو ئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈی آئی جی آپریشنز کو حکم دیا ہے کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

آئی جی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے حوالے سے مزید احکامات جاری کرتے ہوئے حکم دیاہےکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر لگائے گئے سیف سٹی کمیروں سے بھی مدد لی جائے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہےکے واقعہ میں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔