پروٹیز بولرکھومالو انگلینڈ میں جھگڑے کے دوران شدید زخمی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 1 جون 2022
مونڈلی کھومالو کی حالت انتہائی تشویشناک اور آخری اطلاعات تک 2 آپریشن بھی ہوچکے تھے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

مونڈلی کھومالو کی حالت انتہائی تشویشناک اور آخری اطلاعات تک 2 آپریشن بھی ہوچکے تھے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

برسٹل: جنوبی افریقی کرکٹر مونڈلی کھومالو انگلینڈ میں جھگڑے کے دوران سر پر پڑنے والی چوٹ کے باعث کومے میں چلے گئے۔

مونڈلی کھومالو کی حالت انتہائی تشویشناک اور آخری اطلاعات تک 2 آپریشن بھی ہوچکے تھے، انڈر 19 لیول پر پروٹیز کی نمائندگی کرنے والے کھومالو اپنے پہلے پروفیشنل غیرملکی ٹور پر تھے جہاں انگلینڈ میں وہ نارتھ پیتھرٹن کلب کی جانب سے کھیل رہے تھے۔

برج واٹر پر ایک شراب خانے میں وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فتح کا جشن منانے گئے جہاں پر باہر جھگڑے میں ان کے سر پر گہری چوٹ آئی، اس واقعے میں ملوث ایک 27 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، کھومالو کی حالت ابھی خطرے سے باہر نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔