سرکاری حج 8لاکھ 60ہزار روپے، ڈیڑھ لاکھ کی سبسڈی ملے گی

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 1 جون 2022
اگر پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ نہ ہوتا تو یہ اخراجات 11لاکھ تک جاسکتے تھے، وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور۔ فوٹو:اے ایف پی

اگر پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ نہ ہوتا تو یہ اخراجات 11لاکھ تک جاسکتے تھے، وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور۔ فوٹو:اے ایف پی

اسلام آباد / لاہور: وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات کااعلان کردیا۔

مفتی عبدالشکور نے پریس کانفرنس میں بتایا شمالی ریجن کیلیے 8لاکھ 51ہزار،جنوبی ریجن کیلیے 8لاکھ 60ہزاراخراجات رکھے گئے ہیں۔کابینہ نے ہر حاجی کو ڈیڑھ لاکھ روپے سبسڈی دینے کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگا حج پیکیج ورثے میں ملا، اگر پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ نہ ہوتا تو یہ اخراجات 11لاکھ تک جاسکتے تھے۔

ادھر وزیر ہوا بازی سعد رفیق نے پی آئی اے حکام کو زائرین کی سہولت کے پیش نظرحج آپریشن ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے 6جون کو پہلی پرواز کے ذریعے 329 عازمین کو اسلام آباد سے صبح 4 بجے لے کرمدینہ منورہ روانہ ہوگی۔

سرکاری اسکیم سے استفادہ کرنے والے 15 ہزار عازمین کو لے کر جائے گی جبکہ پرائیوٹ آپریٹرز کے 18 ہزار حجاج بھی پی آئی اے کا انتخاب کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔