- تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
- تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
- عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم
- پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
- جان لیوا پھپھوندی کا انفیکشن امریکا میں تیزی سے پھیلنے لگا
- سابق ٹینس چیمپئن مارٹینا ناوراتیلووا نے کینسر کو شکست دے دی
- جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- جنوبی افریقا کی تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز1-1سے برابر
- ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق، سوات سب سے زیادہ متاثر
- بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامی سکھوں کیخلاف آپریشن سے خوف و ہراس
- قرآن نذرآتش کرنے والے سیاستدان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا
- 3 امریکیوں نے سعودی عرب کا اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی
- روس نے یوکرین امن مذاکرات میں 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی
- ای سی سی؛ گلگت بلتستان کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
- ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید
- زمان پارک سے گرفتار دو افراد کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کا دعویٰ
- بلوچستان میں کم عمری کی شادی روکنے کے قانون کا مسودہ تیار
چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن ارکان، سیکرٹری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

الیکشن کمیشن نے کرپشن اور دھاندلی کرنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی، درخواست گزار
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ، 2 ارکان نثار احمد درانی، شاہ محمد جتوئی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے مارچ 2021 میں سینیٹ کے حوالے سے فیصلہ دیا تھا کہ الیکشن صاف شفاف ہونے چاہئیں اور ہر وہ راستہ اختیار کریں جس سے الیکشن میں شفافیت برقرار رہے، لیکن ایسا نہیں ہوا، لہذا ان سب افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ نثار درانی کیخلاف ریفرنس لانے کا اعلان
جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے اپنی درخواست میں کہا کہ کمیشن نے الیکشن میں جدید ٹیکنالوجی ابھی تک استعمال نہیں کی، ووٹنگ کیلئے الیکٹرانک ٹیکنالوجی بھی شروع نہیں کی گئی، اس بابت کئی خط لکھے گئے مگر عمل درآمد نہ ہوا، جبکہ الیکشن میں کرپشن اور دھاندلی کرنے والوں کیخلاف بھی تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔