- ضیائی تالیف کے عمل سے توانائی حاصل کرنے کا نیا طریقہ دریافت
- ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- کراچی میں ملکی و غیرملکی جعلی کرنسی نوٹوں کی گردش کا انکشاف
- ٹڈی دل کے حملے کو ناکارہ بنانے والے 18 طیارے ’غیر فعال‘ ہونے کا انکشاف
- سپریم کورٹ نے سرٹیفائیڈ آئین کو توڑنے والے عمران خان کو سزا کیوں نہیں دی؟ مریم نواز
- سعودی عرب؛ 32 سال سے رمضان میں مفت روٹی دینے والے پاکستانی نانبائی کی دھوم
- آئندہ 20 سالوں میں گوشت خور بیکٹیریا کے انفیکشن میں دوگنا اضافہ
- آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، وفاقی وزیرخزانہ
- بھارتی اور نیپالی مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکرا گئے
- چینی کوششیں ناکام؛ روس کا بیلاروس میں جوہری ہتھیار نصب کرنے کا اعلان
- امریکی مسافر نے پرواز بھرتے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا
- کراچی میں تین پولیس مقابلے، پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- مردان میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی شہری زخمی
- رمضان المبارک؛ سعودی ولی عہد کی مسجد نبوی میں روضئہ رسولﷺ پر حاضری
- سعودی ویمنز فٹبال ٹیم نے باضابطہ طور پر فیفا رینکنگ میں جگہ بنالی
- رینجرز و پولیس کے اورنگی اور لیاقت آباد میں چھاپے، پانچ کرمنلز گرفتار
- سعودی عرب؛ مقابلہ حسن قرات میں ہالی ووڈ اسکرپٹ رائٹر کی رقت آمیز تلاوت
- پی ٹی آئی کے جلسے سے گریٹر اقبال پارک کو تقریباً 80 لاکھ روپے کا نقصان
- کوئٹہ؛ حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے
- بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
شکیب الحسن کو ایک بار پھر بنگلہ دیش ٹیم کا کپتان بنانے کی تیاری

(فوٹو: ٹوئٹر) شکیب الحسن کو کپتان بنائے جانے کا امکان
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایک بار پھر آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بنانے کا عندیہ دے دیا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ موجودہ کپتان مومن الحق کی جگہ شکیب الحسن کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے پر غور کررہے ہیں تاہم حتمی فیصلہ 2 جون کو بورڈ کی میٹنگ میں متوقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شکیب الحسن طویل فارمیٹ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے سکتے ہیں یا نہیں، اس حوالے سے تجربہ کار آل راؤنڈر سے بات کی جائے گی کیونکہ بڑھتی عمر کے باعث انکے طویل مدتی منصوبوں کے بارے میں غیر یقینی ہے۔
قبل ازیں شکیب الحسن سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی ہے جبکہ پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران وہ اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔
یاد رہے کہ 2019 میں بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے شکیب آئی سی سی کی جانب سے ایک سال کی پابندی عائد کیے جانے کے بعد مومن الحق کو کپتانی سونپی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: مومن الحق کا بطور کپتان مستقبل خطرے میں
دوسری جانب بی سی بی نے گزشتہ دنوں مسلسل خراب پرفارمنس پر ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مومن الحق سے کہا تھا کہ وہ ٹیم میں بطور کپتان اپنی شمولیت کے حوالے سے جلد فیصلہ کرلیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد سے مومن الحق کی بیٹنگ متاثر ہوئی ہے، انہوں نے 15 اننگز میں محض 12.57 کی اوسط سے 176 رنز بنائے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔