- کوئٹہ میں بارش اور برفباری کے بعد موسم سرد، زیارت میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ
- پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کا ’نشے کی حالت‘ میں طالب علم پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج
- مودی سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش پر 24 طلبا گرفتار
- پیٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ اضافے پر پمپس اچانک بند، عوام رُل گئے
- گورنر سندھ کی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات
- بھارت نے 12پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا،106 ماہی گیرتاحال بھارتی جیلوں مقید
- پرویزالہیٰ کے ڈرائیوراور گن مین سے شراب کی بوتلیں برآمد، مقدمہ درج
- لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، سندھ ہائی کورٹ
- عمران خان کا فواد چوہدری کے آئینی حقوق کیلیے چیف جسٹس کو خط
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر ہلاک
- پاکستان سپر لیگ نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنالی ہے، نجم سیٹھی
- گلگت بلتستان میں 3 جدید سائنس لیبارٹریاں بنانے پر اتفاق
- سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل
- حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان
- پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
- جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
- کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار
- متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
اللہ کے بعد ملک کی حقیقی ذمہ داری سپریم کورٹ پر آگئی ہے، شیخ رشید

بکنے والے لیڈر آف اپوزیشن اور جھوٹ بکنے والے حکمران بن گئے ہیں، شیخ رشید ۔ فوٹو:فائل
راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد اس ملک کی حقیقی ذمہ داری سپریم کورٹ پر آ گئی ہے۔
اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جھوٹی حکومت اور جھوٹا وزیر داخلہ اور طعنے مجھے تھانے کے ملتے ہیں، مجھ پر سازش کے تحت موجودہ حکومت نے جھوٹی ایف آئی آر کٹوائی اور مقدمہ بنایا، سپریم کورٹ سے تحفظ چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ کی شکل نہیں کہ اس کے خلاف بغاوت کی جائے اس پر فرد جرم ہے اور کبھی عدالت میں پیش نہیں ہوا، اس نے میری بہنوں کے گھروں پر ریڈ کیا اس کو کبھی معاف نہیں کروں گا، اس کا انجام سب کے سامنے ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس ملک کو موجودہ حکومت کچھ نہیں دے پائی، گھی اور آٹے پر سبسڈی ختم کردی گئی ہے، یہ ایف آئی اے اور نیب میں کیسز ختم کروانا چاہتے ہیں، عمران خان اس حکومت کو نہیں مانتے، اگر حکومت انتخابات کی تاریخ دے، ہم مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا سکتی ہے اور کوئی نہیں بچا سکتا۔
اس سے قبل اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس کام کے لئے چور امپورٹڈ حکومت کو لایا گیا ہے اتنی ہی ان کی معیاد ہے مذاکرات سے کچھ نہیں نکلے گا کیونکہ حکمران اپنے کیس ختم کروانے آئے ہیں اور اب وہ جیل جانے سے ہر صورت بچنا چاہتے ہیں،جمہوریت غنڈہ گردی کی بھینٹ چڑھی ہوئی ہے، بکنے والے لیڈر آف اپوزیشن اور جھوٹ بکنے والے حکمران بن گئے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمران اپنے کیسز پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دے رہے، کبھی ملک سے باہر چلے جاتے ہیں کبھی دوسرے شہر چلے جاتے ہیں اور کبھی کمر میں درد نکل آتی ہے، ایف آئی اے، اے این ایف اور نیب شدید ترین دباؤ میں ہے سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے، اللہ کے بعد اس ملک کی حقیقی ذمہ داری سپریم کورٹ پر آ گئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جو لوگ مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ لگاتے تھے انہوں نے غریب کو ہی تل دیا ہے، کھانے پکانے کے گھی میں 200 روپے فی کلو کا ایک دن کا اضافہ ظلم عظیم ہے، کھاد کی قیمتوں میں بھی سبسڈی ختم کردی گئی ہے، 8 سے 12 گھنٹے کی روزانہ لودشیڈنگ ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، جتنے عمران خان نے ساڑھے تین سال میں غیر ملکی دورے کیے اتنے امپورٹڈ حکومت نے ایک مہینے میں کرلیے، اللہ تعالی اس ملک کی معیشت جمہوریت مہنگائی اور لوڈشیڈنگ پر رحم فرمائے، جس طرح ملک اور صوبے پر قبضہ کروایا گیا اس کا نوٹس سپریم کورٹ ہی لے سکتا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو جو وحشیانہ طاقت کا استعمال کیا گیا اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، اسلام آباد کوئی واشنگٹن ڈی سی نہیں ہے اور یہاں پر خود بھی کئی بار ان لوگوں نے احتجاج کیے ہیں، اور کسی نے ان کو ہاتھ تک نہیں لگایا، اجرتی قاتل راناثنا اللہ ہر روز لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں، اس پر سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا چاہیے اور فرانزک رپورٹ طلب کرنی چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔