- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
گزشتہ حکومت کی الیکشن ایکٹ ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے طریقہ کار میں تبدیلی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر لیے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے داؤد غزنوی کی درخواست پر سماعت کی۔ پٹیشنر کی جانب سے عارف چودھری ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ گزشتہ حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا، نئی ترمیم خلاف آئین ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کسی بھی قانون میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا، صرف ووٹ کے طریقہ کار کو طے کرنا ہے؟ کیا 90 لاکھ اوورسیز پاکستانی ایک حلقے میں ہی ووٹ ڈالیں گے؟
عدالت نے کہا کہ جو پہلے ترمیم تھی وہ بھی یہی تھی لیکن اب والی ترمیم میں زیادہ وضاحت دی گئی ہے، لوگ باہر سکونت رکھتے ہیں، دونوں ترامیم ان کے حقوق کو ختم نہیں کر رہیں۔ بادی النظر میں گزشتہ حکومت کی ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نہیں تھی۔
عارف چودھری ایڈووکیٹ نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ 90 لاکھ لوگ بیرون ملک میں مقیم ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا ایک جواب دے دیں نوے لاکھ بیرون ملک پاکستانی کس حلقے میں ووٹ دیں گے؟ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے طریقہ کار کو اداروں نے طے کرنا ہے عدالت نے نہیں، ملک کے آئینی اداروں اور پارلیمنٹ کا احترام کریں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے امریکی شہریت رکھنے والے درخواست گزار سے سوال کیا کہ پاکستان میں مقیم دوہری شہریت کے حامل امریکی شہری کس امریکی قانون کے تحت ووٹ ڈالتے ہیں؟
کیس کی مزید سماعت تین جون تک ملتوی کر دی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔