- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشے آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
آنجہانی گلوکار ’کے کے‘ نے لائیو کنسرٹ کے دوران کیا شکایت کی؟ ویڈیو وائرل

انڈور آڈیٹوریم میں مداحوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی(فائل فوٹو)
ممبئی: سوشل میڈیا پر آنجہانی بھارتی گلوکار ’کےکے‘ کے آخری کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکار کو گرمی سے پریشان ہوکر اے سی بند ہونے کی شکایت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنسرٹ میں شرکت کرنے والے کچھ سامعین نے انکشاف کیا ہے کہ انڈور آڈیٹوریم میں مداحوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی اور ہال کے ائیر کنڈیشنز ٹھیک سے کام نہیں کر رہے تھے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں آنجہانی گلوکار کو لائیو پرفارمنس کے دوران وقفہ لے کرتولیہ سے اپنا چہرہ پونچھتے ہوئے اور ایک شخص کو اشارہ کر کے وینٹیلیشن کے بارے میں پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
گلوکار کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’کے کے‘ نےکنسرٹ کے منتظمین سے ائیر کنڈیشن کام نہ کرنےکی شکایت کی اور اس پر موجود اسپاٹ لائٹس کو مدھم کرنے کو کہا ، انہوں نے منتظمین سے اسٹیج کے ارد گرد ضرورت سے زیادہ ہجوم ہونے کی شکایت بھی کی تھی۔
AC wasn’t working at Nazrul Mancha. he performed their and complained abt it bcoz he was sweating so badly..it wasnt an open auditorium. watch it closely u can see the way he was sweating, closed auditorium, over crowded,
Legend had to go due to authority’s negligence.
Not KK pic.twitter.com/EgwLD7f2hW— WE जय (@Omnipresent090) May 31, 2022
بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’کے کے‘ کا کنسرٹ رات ساڑھے آڑھ بجے تک جاری رہا جس کے بعد وہ اچانک بےچینی محسوس کرنے لگے اور اپنے ہوٹل واپس آ گئے جہاں ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور انہیں کولکتہ کے ’سی ایم آر آئی ‘اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹرز نے گلوکار کو مردہ قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گلوکار کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی لیکن موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعدمعلوم ہو سکے گی جبکہ کلکتہ پولیس نے گلوکار کے چہرے اور سر پر چوٹوں کے نشان ملنے کے بعد ان کی غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا ہے۔
Legendary Indian playback singer Krishnakumar Kunnath popularly known as KK passes away at the age of 53 due to heart failure after performing live in Kolkata. Big loss for music industry. “The voice of love is gone.”Two big losses in 3 days.🙏💔#RIPKK#RIPLegend#sidhumoosewala pic.twitter.com/FNGSQcKECr
— BILAL (@i8ilal) May 31, 2022
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔