- حج کے لیے پیدل سفر کرنیوالا بھارتی نوجوان شہاب چتور پاکستان پہنچ گیا
- بار بار انتخابات سے ملک میں انتشار ہوگا، الیکشن پہلے بھی ملتوی ہوتے رہے، سعد رفیق
- ’’بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ہندوستان ورلڈکپ کھیلنے آئے گا‘‘
- توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس؛ عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
- احتساب عدالت؛ وزیراعظم کے داماد کی عبوری ضمانت میں توسیع
- تباہ کن زلزلہ؛ آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 امدادی دستے ترکیہ روانہ
- 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
- قومی ٹیم سے اخراج کی وجہ آج تک معلوم نہیں ہوئی، عماد وسیم کا شکوہ
- غذائی افراط زر سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری، پاکستان شامل
- پاکستان میں سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاورپلانٹ نے کام شروع کردیا
- ارد و لغت بورڈ؛ 55 اسامیوں میں 41 خالی، افرادی قوت کی شدید کمی
- شیونرائن اور ٹیگنرائن سنچری بنانے والے پہلے ویسٹ انڈین باپ بیٹے
- آسٹریلیا کے ٹی20 کپتان ایرون فنچ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- پاک افغان میچز میں تماشائیوں کی ہلڑ بازی کا مسئلہ میٹنگ میں زیربحث
- ’پاکستان نہیں آنا تو جہنم میں جاؤ‘ ، جاوید میانداد بھارتیوں پر بھڑک اٹھے
- کراچی کنگز کا اسٹیرئنگ تبدیل، جارحانہ کرکٹ سے منزل تک رسائی کی خواہش
- ٹیوشن سینٹرز: فوائد اور نقصانات
- نو عمر لڑکیاں ورزش کرنے سے توجہ کو بہتر بنا سکتی ہیں
- سائنس دانوں نے پانی سے مشابہ برف بنالی
- آئی ایم ایف بجلی ٹیرف 50 فیصد بڑھانے پر بضد، حکومت 20 سے33 بڑھانے پر آمادہ
حکمران اقتدار کے نشے میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں، پرویز الہیٰ

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کرداروں کو سزا دی ہوتی تو آج یہ واقعہ رونما نہ ہوتا، پرویزالہیٰ (فوٹو : فائل)
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ حکمران اقتدار کے نشے میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں خیال احمد کاسترو، اصغر علی سردار، زینب عمیر، شمسہ علی خان اور طلعت فاطمہ نقوی ایڈووکیٹ شامل تھیں۔
چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی کا بڑا ثبوت اور کیا ہو گا کہ ابھی اعلان ہوا نہیں اور جعلی حکومت نے ایک بار پھر شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ابھی سے کنٹینر لگا کر بند کنا شروع کر دئیے ہیں، امپورٹڈ حکمران اقتدار کے نشے میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہے ہیں، لانگ مارچ کے دوران بچوں، بزرگوں اور عورتوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کر کے ن لیگ کی حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دہرایا ہے، اگر اسی وقت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کرداروں کو سزا دی جاتی تو آج یہ واقعات رونما نہ ہوتے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ملک کی سیاست اہم موڑ پر ہے اور حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے، عمران خان نے حکومت کو کچھ دن کی مہلت دی ہے، جلد از جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، ہم نے ہمیشہ عوامی فلاحی منصوبے شروع کیے، 1122 پنجاب میں بھر پور مخالفت کے باوجود کامیابی سے جارہی ہے،آج یہ سروس سندھ حکومت نے بھی شروع کی اُن کا شکریہ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔