- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
- اسٹیل ملزمیں چوری؛ گرفتار کباڑیے کا ملوث پولیس افسران کے ناموں کا انکشاف
- نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
- پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی
- ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا
- پی ٹی آئی کے مزید 9 سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کردیں
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید
- ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
- کراچی: 5 اوباش نوجوانوں کی نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- اردو لغت بورڈ میں ماہرین کی قلت بحران کی شکل اختیار کرگئی
- لاہور ہائیکورٹ نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
- وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم
- كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا
- پولیس سرپرستی میں اسٹیل ملز کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
- F9 پارک میں خاتون سے زیادتی؛ وقوعہ کی جیوفینسنگ سے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار
- ہاتھوں کے گٹھیا کا نیا امید افزا علاج دریافت
سدھو موسے والا کیلئے دعا کرنے پر ’پسوڑی گرل‘ کو تنقید کا سامنا

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے شےگل کو تنقید کا نشانا بنایا( فائل فوٹو)
کراچی: کوک اسٹوڈیو کے مشہور ترین گانے پسوڑی کی گلوکارہ شے گل کو بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے لیے دعا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بھارتی گلوکار اور مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا کے قتل پر جہاں دنیا بھر میں موجود ان کے مداح اور شوبز شخصیات اظہارِ افسوس کررہے ہیں وہیں پسوڑی گرل شے گل نے بھی پڑوسی ملک کے گلوکار کے قتل پر تعزیت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شے گِل نے سدھو موسے والا کیلئے دعا کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی تھی، مگر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو یہ بات پسند نہ آئی اور گلوکارہ پر اظہارِبرہمی کرتے ہوئے انہیں مذہبی تفریق کا نشانہ بنا ڈالا۔
شے گِل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، جن میں انہیں لوگوں نے مذہبی تفریق کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا تھا کہ’’ میں ایک مسلمان ہیں اور وہ غیر مسلم افراد کے لیے دعا نہیں کر سکتیں‘‘۔
تاہم شے گل نے بھی اس تنقید کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے لوگوں کو اپنی شناخت بھی بتا دی، انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ’’میں مسلمان نہیں ہوں بلکہ مسیحی ہوں اور وہ دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے دعا کر سکتی ہوں‘‘۔
شے گِل نے دوسرے لوگوں کے پیغامات کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے، جن میں بعض لوگوں نے انہیں بتایا کہ اگر کوئی انہیں بطور مسلمان دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے دعا کرنے سے روک رہے ہیں تو وہ لوگ غلط ہیں۔
ایک صارف نے گلوکارہ کو بتایا کہ ’’مذہب اسلام تمام مذاہب اور خاص طور پر مسیحیت کی عزت اور احترام کی تلقین کرتا ہے، کیوں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا قرآن پاک میں ذکر ہے‘‘۔
گلوکارہ نے کہا کہ وہ اپنی مذہبی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتی تھیں مگر چوں کہ انہیں زیادہ تر خراب پیغامات موصول ہو رہے تھے، اس لیے انہوں نے ایسا کیا۔
شے گل نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مزید لکھا کہ انہوں نے تنقید کرنے والے بعض افراد کو بلاک بھی کیا اور اگر ان کے ساتھ کوئی بھی بدتمیزی کرے گا تو وہ انہیں بلاک کردیں گی اور یہ کہ وہ ہر کسی کے پیغامات پڑھتی ہیں مگر بعض اوقات انہیں دیر ہوجاتی ہیں۔
واضح رہے کہ شے گِل رواں برس ریلیز ہونے والے ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے گانے ’پسوڑی‘ سے مشہور ہوئی تھیں جس نے دنیا بھرسے خوب داد سمیٹی اور رواں سال کا بہترین گانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔