- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
- اسٹیل ملزمیں چوری؛ گرفتار کباڑیے کا ملوث پولیس افسران کے ناموں کا انکشاف
- نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
- پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی
- ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا
- پی ٹی آئی کے مزید 9 سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کردیں
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید
- ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
- کراچی: 5 اوباش نوجوانوں کی نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- اردو لغت بورڈ میں ماہرین کی قلت بحران کی شکل اختیار کرگئی
- لاہور ہائیکورٹ نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
- وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم
- كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا
- پولیس سرپرستی میں اسٹیل ملز کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
- F9 پارک میں خاتون سے زیادتی؛ وقوعہ کی جیوفینسنگ سے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار
- ہاتھوں کے گٹھیا کا نیا امید افزا علاج دریافت
فسادی مارچ کو کسی صورت اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر داخلہ

(فوٹو فائل)
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی صورت داخل نہیں ہونے دیں گے، ملک کو فسادی جتھوں اور شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا نہیں جاسکتا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس اورفرنٹئیر کانسٹیبلری کی آپریشنل استعداد کاربڑھانے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت کمانڈنٹ فرنٹیر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود، آئی جی پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر، چیف کمشنر اسلام آبادعامر احمد علی اور دیگراعلیٰ حکام کی شرکت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ امن و امان کیلئے اسلام آباد پولیس اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کو مزید مالی،تکنیکی وسائل اور لیگل سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پولیس کی تنخواہیں اور الاؤنسز کو پنجاب پولیس کے مساوی کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پولیس کے شہداء پیکیج کے ایک ارب کے بقایاجات فی الفورادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فرنٹئیر کانسٹیبلری کو بطور فساد مخالف فورس استعمال کرنے کیلئے ضروری تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔
رانا ثناء نے مزید کہا کہ دارالحکومت کی فول پروف سکیورٹی کیلئے لاہور کی طرز پر اسلام آباد سیف سٹی کو جدید ترین بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اور امن و امان کی یقینی بنانے کے ساتھ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے بھی اسلام آباد میں کیمروں کی کوریج کو 100 فیصد کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے فسادی مارچ کے شرپسندوں کی پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکاورں پر تشدد اور حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ پیشہ وارانہ طریقے سے ہینڈل کرنے پر اور امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے پولیس، رینجرز اور ایف سی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔