- صوابی میں سی ٹی ڈی آپریشن، خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا
- جنوبی افریقا میں سالگرہ کی تقریب پر فائرنگ؛ 8 افراد ہلاک
- فواد چوہدری کہاں ہیں کچھ پتا نہیں، حبا چوہدری
- پشاور پولیس لائن کی مسجد میں خودکش دھماکے میں 2 افراد شہید، 50 زخمی
- پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلیے ٹکٹ کی قیمت صرف 20روپے
- قتل کی سازش کا الزام؛ آصف زرداری کا عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- پختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ
- حب میں مسافر بس حادثے کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج
- پاکستانی باکسر نے دبئی میں پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی
- مار گئی ہمیں یہ مہنگائی!
- مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم اطالوی ٹی وی شو میں مدعو
- مہنگائی کیخلاف عوام بیدار ہوں، احتجاج کے بغیر مسائل کم نہیں ہونگے، حافظ نعیم
- امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ ملتوی
- حکومت سے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
- کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- آسٹریلین اوپن؛ جوکووچ نے 10 ویں ٹرافی اپنے نام کرلی
- اسمبلی تحلیل کے 90 روز میں الیکشن ہونے چاہییں، لاہور ہائیکورٹ
- ’پہلے ایک تو پوری کرلیں‘ 2 ٹیموں کی تجویز پر کامران اکمل کا ردعمل
- پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز
- گلگت کے شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی بل موصول، انکوائری کا حکم
حکومت جلد از جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے، چوہدری پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کے وفد کی ملاقات۔ فوٹو : فائل
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کہتے ہیں کہ عمران خان نے حکومت کو کچھ دن کی مہلت دی ہے لہٰذا جلد از جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاست اہم موڑ پر ہے اور حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حکمران اقتدار کے نشے میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کرداروں کو سزا دی ہوتی تو آج یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی فلاحی منصوبے شروع کیے، ریسکیو 1122 پنجاب میں بھر پور مخالفت کے باوجود کامیابی سے جا رہی ہے اور آج یہ سروس سندھ حکومت نے بھی شروع کی اُن کا شکریہ۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی کا بڑا ثبوت اور کیا ہوگا کہ ابھی اعلان ہوا نہیں جعلی حکومت نے ایک بار پھر شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ابھی سے کنٹینر لگا کر بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔؎
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران بچوں، بزرگوں اور عورتوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کر کے ن لیگ کی حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دہرایا ہے۔
پی ٹی آئی وفد میں خیال احمد کاسترو، اصغر علی سردار، زینب عمیر، شمسہ علی خان اور طلعت فاطمہ نقوی ایڈووکیٹ شامل تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔