بابری مسجد کی جگہ زیر تعمیر رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ویب ڈیسک  بدھ 1 جون 2022
یہ بھارت کا قومی مندر ہوگا، فوٹو: ویڈیو گریب

یہ بھارت کا قومی مندر ہوگا، فوٹو: ویڈیو گریب

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش میں شہید کی جانے والی بابری مسجد کی جگہ زیر تعمیر رام مندر کے گربھ گرہ کا سنگ بنیاد ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے نائب وزیراعلیٰ اور 90 کے قریب ماہر تعمیرات اور پنڈتوں کے ہمراہ ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے جانے والے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متعصب وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ بھارت کا قومی مندر اور اتحاد کی علامت ہوگا۔ بھارت کے عوام برسوں سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ ایودھیا رام مندر کی تعمیر کا کام تقریبا 2 سال قبل وزیراعظم نریندر مودی نے شروع کیا تھا۔ کام کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ’گربھ گرہ‘ میں پتھر رکھنے کی رسم آج شروع کی گئی۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کو گرا کر رام مندر تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا اور دو برس قبل وزیراعظم مودی نے تعمیرات کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔