- حکومت سے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
- کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- آسٹریلین اوپن؛ جوکووچ نے 10 ویں ٹرافی اپنے نام کرلی
- اسمبلی تحلیل کے 90 روز میں الیکشن ہونے چاہییں، لاہور ہائیکورٹ
- ’پہلے ایک تو پوری کرلیں‘ 2 ٹیموں کی تجویز پر کامران اکمل کا ردعمل
- پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز
- گلگت کے شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی بل موصول، انکوائری کا حکم
- 96 ارب کی مقروض ایل ڈبلیو ایم سی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ
- غیرقانونی تارکین وطن واپس بلائیں ورنہ ویزا پابندیاں لگائیں گے، یورپی یونین
- اسٹیٹ بینک کی ڈالر شرح کو کیپ، ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر نقصان کے دعوے کی تردید
- ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، امریکی دھمکی
- حکومت نے آئل ریفائنری پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی
- پٹرولیم قیمتیں مہنگائی کا مزید طوفان لائیں گی، تاجر تنظیمیں
- کراچی؛ ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے ڈکیتی میں مزاحمت پر 3 بچوں کا باپ قتل
- اگر پاکستان ڈیفالٹ کرگیا تو ممکنہ منظرنامہ کیسا ہوگا؟
- لال حویلی سیل کرنا سیاسی دہشتگردی اور فاشزم ہے، شیخ رشید
- مودی سرکار کی مسلم تاریخ مٹانے کی مہم، ایوان صدر کے مغل گارڈن کا نام تبدیل
- مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری
- شیخ رشید کی آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا
- پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
امریکی یونیورسٹی میں کار پارک کرنے پرخواتین کے درمیان جھگڑا، فائرنگ سے1 ہلاک

پولیس نے 3 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، فوٹو: فائل
نیو اورلینز: امریکی یونیورسٹی کے اسکول میں تقسیم اسناد کی تقریب کے موقع پر کارپارکنگ میں 2 خواتین کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے کے دوران گولیاں چلنے سے 1 خاتون ہلاک جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نیو اورلینز کی زاویئر یونیورسٹی کے ایک اسکول کے کنووکیشن سینٹر میں تقسیمِ اسناد کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والی دو خواتین کے درمیان کار پارکنگ میں جھگڑا ہوگیا جس کے دوران گولیاں چل گئیں۔
گولی لگنے سے ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جب کہ دو مرد شدید زخمی ہیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی طبیعت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 3 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 20 افراد ہلاک
پولیس نے واقعے میں ہلاک اور گرفتار ہونے والے تینوں افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ امریکا میں بندوق کے تیزی پھیلاؤ سے فائرنگ کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس پر بندوق کی بآسانی دستیابی کے خلاف قانون سازی کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : امریکا میں نسل پرست نوجوان کی سیاہ فام افراد پر اندھا دھند فائرنگ، 10 ہلاک
دوسری جانب کینیڈا نے بندوق کی خرید و فروخت، درآمد اور منتقلی پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ پابندی امریکی ریاست ٹیکساس میں 18 سالہ نوجوان کی ایک اسکول میں اندھا دھند فائرنگ کے بعد لگائی گئی جس میں 2 اساتذہ اور 19 کم سن طالب علم ہلاک ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔