اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت تین فلسطینیوں کو شہید کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جون 2022
اسرائیلی فورسزکی کارروائی 3فلسطینی شہید:فوٹوفائل

اسرائیلی فورسزکی کارروائی 3فلسطینی شہید:فوٹوفائل

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خاتون سمیت تین فلسطینیوں کو شہید کردیا،مغربی کنارے کے قریب دو مختلف کارروائیوں کے دوران2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے علاقہ غرب اردن میں اسرائیلی فوسرز کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران صیہونی فورسز کی طرف سے کی جانے والی پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں یہ تیسری ہلاکت ہے۔

وزرات صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے بیت اللحم کے قریب واقع مہاجرکیمپ پر چڑھائی کردی اور فائرنگ کر کے 29سالہ ایمان محمود محیسین کو شہید کردیا۔

اس حوالے سے فلسطینیوں کے حقوق کیلئے قائم گروپس کا کہناہےکہ صیہونی فورسز کی طرف سے24گھنٹوں کے دوران کی جانے والی کارروائیوں میں اب تک3فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی مظالم کا شکارہونےوالامحیسین 3بچوں کا باپ تھا اور اسرائیلی جیل میں 3سال قید بھی رہا تھا۔

اسرائیلی فورسزکی طرف سے کی گئی ایک اور کارروائی میں 24سالہ بلاول اود قباحہ شہید ہوگئے۔ قباحہ کوتشویشناک حالت میں جینن سٹی اسپتال منتقل کیاگیا تھا۔

نہتی فلسطینی لڑکی شہید 

اس سے قبل عرب میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی مسلح فورسز کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

حالیہ واقعے میں اسرائیلی کی دہشت گردانہ فورسز نے غرب اردن کے جنوبی علاقے الخلیل میں نوجوان لڑکی کو فائرنگ کرکے شہید کیا ہے۔

مقتولہ کی شناخت غفران ہارون وارسنہ کے نام سے ہوئی ہے جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور خالق حقیقی سے جاملی۔

مقتولہ غفران ہارون وارسنہ کو رواں برس کے اوائیل میں اسرائیلی فورسز نے بے گناہ گرفتار کرلیا تھا جنہیں اپریل میں ہی رہائی ملی تھی اور اب غاصب فورسز کے ہاتھوں ان کی شہادت ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔