- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- نمائشی میچ؛ پشاور زلمی کی گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
- سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
- کراچی؛ منشیات فروشوں اور موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
- بنگلہ دیش نے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کے معاہدے میں توسیع کردی
- پی ایس ایل8؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب
- پرتھ پاکستان کی ٹیسٹ میں میزبانی کیلیے مچلنے لگا
- کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کیلیے میدان سج گیا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
گیان واپی مسجد سے برآمد ہونے والی شہ ’شیولنگ‘ ہی ہے، اکشے کمار

اکشے کمار
ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے قدیمی گیان واپی مسجد سے برآمد ہونے شے کو ’شیولنگ‘ قرار دیدیا۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اکثر ہندو مسلم تنازعات میں ہندو انتہا پسندی کی جانب راغب نظر آئے ہیں، حالیہ واقعہ بنارس کی قدیم گیان واپی مسجد سے برآمد ہونے والی شے کو شیولنگ قرار دینے کا سامنے آیا ہے۔
گیان واپی مسجد سے متعلق تنازعہ پہلے ہی موضوع بحث بنا ہوا تھا کہ آگ میں گھی کا کام بالی ووڈ سپر اسٹار کے پیغام نے کیا اور تنازعے میں مزید شدت آگئی۔
اکشے کمار نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد سے جو چیز برآمد ہوئی ہے اس سے متعلق حکومت یا محکمہ آثار قدیمہ ہی بہتر بتاسکتے ہیں، میں نے سب ویڈیو دیکھی ہے اور مجھے اتنا سمجھ آیا ہے کہ جو چیز برآمد ہوئی ہے وہ ’شیولنگ‘ ہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت میں انتہا پسندوں نے شہر بنارس کی قدیم گیان واپی مسجد کے سروے کے دوران وضو خانے سے ہندوؤں کے بھگوان شیو کی علامت ’’شیولنگ‘‘ کی برآمدگی کا بھونڈا دعویٰ کرکے مسجد کے احاطے کو سِل کروا دیا تھا۔
انتہا پسند ہندوؤں کا دعویٰ ہے کہ گیان واپی مسجد کی جگہ بھگوان شیو کا مندر تھا جسے مغل بادشاہ اورنگزیب نے توڑ کر مسجد بنائی تھی۔
اس مسجد کو دوبارہ مندر بنانے کی مہم دہائیوں سے جاری ہے جس کو مودی سرکار کے دور حکومت میں تقویت ملی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔