امریکا میں اسپتال میں  فائرنگ،4 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جون 2022
پولیس نے موقع پرپہنچ کراسپتال کو گھیرے میں لے لیا،فوٹو:انٹرنیٹ

پولیس نے موقع پرپہنچ کراسپتال کو گھیرے میں لے لیا،فوٹو:انٹرنیٹ

واشگنٹن: امریکی ریاست اوکلاہوما کے اسپتال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

اوکلاہوما پولیس حکام کے مطابق 2 پستولوں سے مسلح شخص نے ٹیلسا کے کیمپس میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔حملہ آورنے خود کو بھی گولی مارلی۔

پولیس نے موقع پرپہنچ کراسپتال کو گھیرے میں لے کر عوام کے لئے بند کردیا اوراسپتال کے متعدد فلورخالی کرالئے ۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔