- شاہد آفریدی کا اپنا ریکارڈ توڑنے پر شاداب خان کیلیے پیغام
- تاریخ رقم، پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب
- عدالتی قانون میں اصلاحات کا مقصد سپریم کورٹ کی تقسیم ہے، عمران خان
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی
- کامران اکمل نے قومی ٹیم کی افغانستان سے شکست کیوجہ بتادی
- حب ندی میں 3 دوست ڈوب گئے،زیرزمین پانی کے ٹینک میں گرکر کمسن بچی جاں بحق
- شام، ترکی، روس اور ایران کے وزرا کی ملاقات اگلے ماہ متوقع
- راہداری ریمانڈ کی منظوری کے بعد حسان نیازی کراچی منتقل
- سپریم کورٹ بار کا حسان نیازی کی فوری رہائی کا مطالبہ
- ’عدلیہ الیکشن پر مداخلت نہ کرے‘: قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور
- لزبن میں اسماعیلی کمیونٹی سینٹر پر چاقوبردارشخص کا حملہ، 2 خواتین جاں بحق
- پہلے اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ تین چار کے فیصلے کو تین دو میں کیوں بدلا گیا، مریم
- آئین کی پاسداری کیلیے ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں، عمران خان
- ٹویٹر رسائی میں صارفین کو مشکلات کا سامنا
- پلاسٹک مہلک ترین امراض کا سبب بن سکتا ہے
- پی ٹی آئی کا مقدمات اور کارکنوں کی گرفتاری کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ
- 4 سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے کیلیے کالجوں میں اساتذہ اورلیبس موجود نہ ہونے کا انکشاف
- چاند کے ساتھ 5 سیاروں کی ایک قطار میں موجودگی کا خوبصورت نظارہ
- بیوی پر تشدد کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار
- لاہور: زیرتعمیر پلازہ کی دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، 11 زخمی
جونی ڈیپ نےسابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

امبر ہرڈ کا الزام تھا کہ ان کے سابق شوہر جونی ڈیپ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے(فائل فوٹو)
ورجینیا: ہالی ووڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے کیس کا فیصلہ سامنے آگیاہے۔
غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے۔
جونی ڈیپ بمقابلہ ایمبر ہرڈ ہتک عزت کے مقدمے میں سات ہفتوں کے بمشکل ٹرائل کے بعد امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سنا تے ہوئے ایمبر ہرڈ کو حکم دیاہے کہ وہ جونی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔
ساتھ ہی جونی ڈیپ بھی ایمبر ہرڈ کو 2 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کریں گےجو اداکارہ اپنے سابق شوہر کے خلاف مقدمے میں مانگ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ ایمبر ہرڈ کی جانب سے 11 اپریل کو ورجینیا میں جونی ڈیپ کے خلاف شروع ہونے والے ہتک عزت کے مقدمے میں ایک دوسرے پر جسمانی اور جذباتی زیادتی کے الزام لگائے گئے تھے۔
Jury concludes Amber Heard acted with “actual malice” and rules that her statements about Johnny Depp were “false” and conveyed “a defamatory implication”https://t.co/3TOORZrVDN pic.twitter.com/eZ5UfeF0Wb
— BBC News (UK) (@BBCNews) June 1, 2022
جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ پر 50 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد ہرڈ نے اداکار کے خلاف 100 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کردیا تھا اور دونوں کا دعویٰ تھا کہ انہیں بدنام کیا گیا ہے۔
تاہم دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے والے اس کیس میں جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہےجس کے بعد اداکار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‘جیوری نے مجھے میری زندگی واپس دی،سچائی کبھی ختم نہیں ہوتی’۔
— Amber Heard (@realamberheard) June 1, 2022
دوسری جانب جیوری کے فیصلے کے بعد ایمبر ہرڈ نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آج جو مایوسی محسوس کر رہی ہوں وہ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، میں دل شکستہ ہوں کہ ثبوت کا پہاڑ بھی میرے سابق شوہر کی غیر متناسب طاقت، اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی نہیں تھا‘۔ انہوں نے کہا کہ’ میں اس سے بھی زیادہ مایوس ہوں کہ دوسری خواتین پر اس فیصلے کا کتنا اثر پڑے گا‘۔
یاد رہے کہ اداکارہ ایمبر ہرڈ نے شوہر جونی پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ ڈیپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایمبر بہت جھگڑا کرتی تھی جس نے بوتل مار کر ان کی انگلی کاٹ دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔