حنیف عباسی نے معاون خصوصی برائے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جون 2022
انہوں نے تحریری طور پر استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا. فوٹو:فائل

انہوں نے تحریری طور پر استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا. فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے معاون خصوصی برائے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنائے جانے کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے اور عدالت میں سماعت جاری ہے۔

شہباز شریف نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی حنیف عباسی کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔