- پٹرول پر سبسڈی، آئی ایم ایف نے حکومت کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی
- توشہ خانہ فوجداری کیس؛ عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور
- کھانے پینے کی اشیا کی بڑھتی قیمتوں پرتنقید، بنگلا دیش میں صحافی گرفتار
- روزہ دار خاتون عمرہ ادائیگی کے دوران انتقال کرگئیں
- لکی مروت؛ تھانہ صدر پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
- الیکشن کمیشن نے پختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
- پیمرا کا پی بی اے سے سرچارج کا مطالبہ آرڈیننس کیخلاف ہے، سپریم کورٹ
- شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے
- نجی پاکستانی ایئرلائن نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کردیا
- سابق صدر آصف زرداری سے دبئی میں سندھ کے صوبائی وزراء کی ملاقات
- تاریخی تقریب منعقد؛ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ تلاوت قرآن پاک اور اذان کی صدا سے گونج اٹھا
- لیونل میسی نے 100 واں گول اسکور کرکے تاریخ رقم کردی
- بھارتی وزیر فلائیٹ نمبر کو ایئرہوسٹس کا واٹس ایپ نمبر سمجھ بیٹھے
- امتحانات آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ؛چیئرمین تعلیمی بورڈز کو اشتہارجاری کرنے کی ہدایت
- ایم کیو ایم رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات؛ مردم شماری پرتحفظات کا اظہار
- کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی
- آئی ایم ایف کا پاکستان پرسے اعتماد ختم ہو چکا ہے، وزیرمملکت برائے خزانہ
- پی سی بی کا مکی آرتھراورمورنے مورکل کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
- سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا ازخود نوٹس کی سماعت مؤخر کرنے کا حکم
بھارتی گلوکار ’کے کے‘ کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

گلوکار کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی(فائل فوٹو)
ممبئی: منگل کی شب لائیو کنسرٹ کے بعد انتقال کرنے والے بھارتی گلوکار کے کے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کے کے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ابتدائی نتائج میں بتایا گیا ہے کہ گلوکار کی موت حرکتِ قبل بند ہونے سے ہوئی ہے اور اگر وقت پر سی پی آر دیا جاتا تو اُنہیں بچایا جا سکتا تھا۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ’ گلوکار کو طویل عرصے سے دل کے مسائل تھے جن پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی جبکہ ان کے ساتھ کوئی تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا۔
اس سے قبل کولکتہ پولیس نے گلوکار کی موت پر غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا تھا، کیونکہ پولیس کا کہنا تھا کہ اُن کے چہرے اور سر پر چوٹیں آئی تھیں۔
یاد رہے کہ گلوکار کی آخری رسومات آج ممبئی میں ادا کی جائیں گی، وہ منگل 31 مئی کو کولکتہ میں ایک لائیو کنسرٹ کر رہے تھے جہاں شدید گھٹن اور گرمی کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑی جس کے بعد وہ ہوٹل روانہ ہوگئے جہاں ان کی حالت مزید بگڑنے پر انہیں بعد اُنہیں شہر کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا تھا ۔
واضح رہے کہ کرشنا کمار کی پہلی البم ’پل‘ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے بلاک بسٹر فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا مشہورِ زمانہ گیت تڑپ تڑپ کے،دس بہانے،تو نے ماری انٹر ی اور مشہور گانا ’ کیا مجھے پیار ہے‘ جیسے کئی گانوں میں اپنی سُریلی آواز کا جادو بکھیر کر خوب شہرت حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔