پاکستان میں کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے پلانٹ لگائے جائیں گے چین

گوادر میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے تین ہزار سولر پینلز دیئے گئے، چینی ناظم الامور


ویب ڈیسک June 02, 2022
گوادر میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے تین ہزار سولر پینلز دیئے گئے، چینی ناظم الامور

چینی ناظم الامور کا کہنا ہے کہ کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے پلانٹ لگائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی، میڈیا کی خبروں کے ذریعے چین پاکستان تعلقات میں مزید تعاون کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

چینی ناظم الامورپانگ چن شوئے کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں پر 25 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی اور سرمایہ کاری سے پاکستان کے روڈ انفراسٹرکچر میں بہتری آئی ہے، تین ہزار سولر پینلز گوادر میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے دیئے گئے۔ معاشی اور اسٹرٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے روابط کو بڑھایا جارہا ہے، پاکستان میں کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے پلانٹ لگائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں