بھارت میں کالج میں نماز پڑھنے پرپروفیسرکوجبری رخصت پربھیج دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جون 2022
پروفیسرخالد نے کالج کے لان میں نماز ادا کی تھی:فوٹو:سوشل میڈیا

پروفیسرخالد نے کالج کے لان میں نماز ادا کی تھی:فوٹو:سوشل میڈیا

نئی دہلی: بھارت میں کالج میں نماز پڑھنے پرپروفیسرکوجبری رخصت پربھیج دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہرعلی گڑھ کے ایک کالج میں قانون پڑھانے والے مسلمان پروفیسرکونماز پڑھنے پرجبری رخصت پربھیج دیا گیا۔کالج انتظامیہ نے مسلمان دشمن حکمران جماعت بی جے پی اوردیگر ہندوانتہاپسندوں کی دھمکیوں اوراحتجاج کے بعد پروفیسر ایس آر خالد کو ایک مہینے کی جبری رخصت پربھیج دیا۔پروفیسرخالد کی کالج کے لان میں نماز ادا کرتے ہوئے تصویرسامنے آئی تھی۔

کالج انتظامیہ پروفیسر خالد کے خلاف مزید کارروائی کے لئے تحقیقات کررہی ہے اورابتدائی طورپرانہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا جا چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔