بجلی صارفین پر مزید 10 ارب 54 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جون 2022
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے، نیپرا  (فوٹو: فائل)

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے، نیپرا (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے  تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو دو روز ہوئے ہیں اور بجلی صارفین پر مزید 10 ارب 54 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، کیوں کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست دائر کردی ہے جس میں کمپنیوں نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔

یہ پڑھیں: بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

نیپرا کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت 15 جون کو ہوگی، جس میں ٹیسکو نے 4 ارب 34 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے، پیسکو نے 2 ارب 7 کروڑ، گیپکو کی 1 ارب 97 کروڑ روپے، آئیسکو نے ایک ارب روپے، میپکو نے ایک ارب 80 کروڑ وپے اور حیسکو نے 1 ارب 91 کروڑ روپے  کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔