خواتین کے محفوظ ریلوے سفر کیلیے موبائل ایپ لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جون 2022
ریلوے پولیس کی خواتین اہلکارکی ٹیمیں ریلوے اسٹیشنوں پرموجود رہیں گی،حکام:فوٹو:فائل

ریلوے پولیس کی خواتین اہلکارکی ٹیمیں ریلوے اسٹیشنوں پرموجود رہیں گی،حکام:فوٹو:فائل

 لاہور: ریلوے پولیس نے خواتین مسافروں کی رہنمائی اورحفاظت کے لئے خصوصی ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق ٹرین میں خاتون سے زیادتی کے واقعہ کے بعد خواتین مسافروں کی رہنمائی اورحفاظت کے لئے ’سفرسہیلی‘ موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔ پرنٹ شدہ ٹکٹوں پرایپ ڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی اورایمرجنسی نمبر بھی ٹکٹوں پرپرنٹ کیا جائے گا۔

اسٹریٹجک ریفارمز نے خواتین مسافروں کی حفاظت کے لیے ریلوے سیکیورٹی کے طریقہ کار میں تبدیلیاں تجویز ہے۔ریلوے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین مسافروں کے سفرکو محفوظ بنانے کے لئے ٹرینوں میں ایمرجنسی بٹن نصب کئے جائیں گے۔ریلوے اسٹیشنوں کے حساس مقامات پر ویڈیو سرویلنس سسٹم اورسی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

اسٹریٹجک ریفارمزکے تحت ریلوے اسٹیشنوں پرخواتین کو مدد فراہم کرنے کے لئے پولیس ہیلپ لائن لیڈی ریلوے پولیس اہلکاروں کی ٹیمیں ہروقت موجود رہیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔