اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا عمران خان کے بیان پر کارروائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جون 2022
بیرونی سازش کے ایجنڈے ہر کام کرنے والی شخص پر فی الفور پابندی ہونی چاہیے، اپوزیشن لیڈر (فوٹو: فائل)

بیرونی سازش کے ایجنڈے ہر کام کرنے والی شخص پر فی الفور پابندی ہونی چاہیے، اپوزیشن لیڈر (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیان پر سپریم کورٹ اور حکومت پاکستان کارروائی کرے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے متنازعہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف راجا ریاض کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے اداروں سے متعلق بیان کی مذمت کرتا ہوں، حکومت پاکستان اور سپریم کورٹ کو چاہئے کہ عمران خان کے بیان پر ایکشن لے۔

راجا ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کے لالچ میں اندھے ہو چکے ہیں، اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور ملکی سالمیت کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں ہر اتر آئے ہیں، پاکستان کے تین ٹکڑوں کی خواہش ان کی ذہنی اختراع ہے، ایٹمی پروگرام ملکی سلامتی کے اداروں کے ہاتھوں میں محفوظ تھا اور رہے گا، ہمیں ملک کے سلامتی کے اداروں پر اعتماد ہے، پاک فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان کو بنانا ری پبلک بنانے کی عمران خان کی مذموم کوشش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چیئرمین تحریک انصاف  قومی سلامتی کے درپے ہیں، آزاری اظہار سب کا حق مگر بیرونی سازش کے ایجنڈے ہر کام کرنے والی شخص پر فی الفور پابندی ہونی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔