- مدرسے کے معلم کا چھٹی کرنے پر 10 سالہ طالبعلم پر بہیمانہ تشدد
- سکھر میں معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے افسر کے خلاف مقدمہ درج
- بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑیوں کو تلک نہ لگوانے پرتنقید کا سامنا
- نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی کیلیے آل پارٹیز کانفرنس 9 فروری کو ہوگی
- پولیس نے 2 سالہ بچے کو مفرور ملزم قرار دیدیا، گرفتاری کیلیے چھاپے
- اسلحہ کی آن لائن فروخت، سی ٹی ڈی نے گروپ کا سراغ لگا لیا
- پرویز الٰہی کے مشیر عامر سعید کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب طلب
- سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرد وغبار کا طوفان، اسکولز بند
- کل سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف آئینی درخواست خارج
- 15، 15 منٹ کے کیسز 8، 8 سال سال چلتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- 2 دن میں بقیہ یو سیز کے الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو احتجاج ہوگا، حافظ نعیم
- مہنگائی کے باوجود عوام کا جذبہ بلند ہے، مریم نواز
- غبارہ گرانے کے واقعے سے چین امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا ہے، بیجنگ
- موٹر وے ایم5 پر ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ، 2افراد جاں بحق
- اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت، 3 کو عمر قید
- مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر کی گردن دبوچ لی
- باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
- اہلیہ کوزدوکوب کرنے پرونود کامبلی کے خلاف مقدمہ درج
- پی ایس ایل 8، شاندار افتتاح کی تیاریاں شروع
’مجھے میری زندگی واپس دے دی‘ کیس جیتنے کے بعد جونی ڈیپ کاپہلا بیان

دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے پر بدنامی اور تشدد کے الزامات لگائے تھے(فائل فوٹو)
ورجینا: دنیا بھر میں موجود ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کے مداح ہتک عزت کیس کے فیصلے کے منتظر تھے تاہم اب عدالت نے جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سُنا دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیس کا فیصلہ آنے کے بعدجانی ڈیپ نے سوشل میڈیا پراپنی پہلی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے امریکی جیوری کا شکریہ ادا کیا۔
اداکار نے امریکی جیوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ بیتی کا بھی ذکر کیا ، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ ’چھ سال پہلے، میری زندگی، میرے بچوں کی زندگی، میرے قریب ترین لوگوں کی زندگیاں، اور ان لوگوں کی زندگیاں، جنہوں نے کئی سالوں سے میرا ساتھ دیا اور مجھ پر یقین کیا، پلک جھپکتے ہی ہمیشہ کے لیے بدل گئیں۔‘
اداکار نے کہا کہ ’میڈیا کے ذریعے مجھ پر جھوٹے، انتہائی سنگین اور مجرمانہ الزامات لگائے گئے جس سے نفرت انگیز مواد کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا جس سے میری زندگی اور کیریئر پر گہرہ اثر پڑا‘۔
عدالتی فیصلے پر جانی ڈیپ نے کہا کہ ’چھ سال بعد، جیوری نے مجھے میری زندگی واپس دے دی، جس کے لیے میں ان کا بے حد شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے معلوم تھا کہ اس کیس کی پیروی کے دوران مجھے کن مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔
اُنہوں نے کہا کہ ’اس کیس کو عدالت میں لانے کا میرا مقصد ابتداء سے ہی حقیقت کو ظاہر کرنا تھا، چاہے نتیجہ کچھ بھی ہوتا‘۔جانی ڈیپ نے یہ بھی کہا کہ ’میں امید کرتا ہوں کہ میرے کیس سے دوسرے مردوں یا عورتوں کو، جنہوں نے خود کو میرے حالات میں پایا ہے، مدد ملی ہوگی‘۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ’بہتری ابھی آنا باقی ہے اور آخر کار ایک نیا باب شروع ہو گیا ہے، سچائی کبھی ختم نہیں ہوتی‘۔
خیال رہے کہ امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے جانی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سُناتے ہوئے انہیں بدنام کرنے پر سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ پر 15 ملین ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ ایمبر ہیئرڈ پر غلط الزام لگانے پر ڈیپ انہیں 2 ملین ڈالر ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے پر بدنامی اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات لگائے تھے جس کے ٹرائل گزشتہ 7 ہفتوں سے جاری تھے اور دنیا بھر میں اس کے خوب چرچے بھی ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔