- ترکیہ میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 10 افراد ہلاک
- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
اداکارہ صبا قمر کے اس ہار کی قیمت کتنی ہے؟

صبا قمر کی فلم ’کملی‘ کو 3جون کو سینماگھروں میں پیش کیا جائے گا(فوٹو انسٹاگرام)
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صبا قمر ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’’کملی‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور وہ فلم کے پریمیئر کے لئے پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہی ہیں۔
ورسٹائل اداکارہ صبا قمر ہمیشہ ہی اپنے فیشن اور گلیمر کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں، مگر اس مرتبہ اداکارہ نے ٹو پیس سوٹ (پینٹ کوٹ) کے ساتھ ایک ایسا خوبصورت ہار پہن رکھا ہے جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کے اس ہیرو ں سے جڑے ہار کے چرچے اس وقت شروع ہوئے جب اس ہار کو تیار کرنے والے جیولر نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس ہار کی قیمت بتائی۔
جیولر کے مطابق اس قیمتی ہار کی قیمت 70 لاکھ روپے ہے ، قیمت جان کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے ہیں اور کئی صارفین اداکارہ پر تنقید بھی کر تے نظر آ رہے ہیں، تاہم اداکارہ کالے رنگ کے ٹو پیس میں ملبوس، ہیروں سے جڑے ہار کو پہنے بےحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
واضح رہےکہ صبا قمر کی فلم ’کملی‘ کو 3جون کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا، فلم کی کاسٹ میں صبا قمر، ثانیہ سعید، عمیر رانا، عدیل افضل اور نمرہ بُچہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔