اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جون 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) کاغذات نامزدگی 13 سے 16 جون تک جمع کروا سکتے ہیں

(فوٹو: ٹوئٹر) کاغذات نامزدگی 13 سے 16 جون تک جمع کروا سکتے ہیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن (ای سی پی) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں انتخابات کیلئے پولنگ 31 جولائی کو ہوگی جبکہ امیدواران کاغذات نامزدگی 13 سے 16 جون تک جمع کروا سکتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 سے 22 جون جبکہ انتخابی نشانات 2 جولائی کو الاٹ کئے جائیں گے۔
بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں اور تقرری و تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔