- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
تاریخ معاف نہیں کریگی کہ ملک تباہ ہوجائے اور ادارے کہیں ہم نیوٹرل ہیں، عمران خان
شانگلہ: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک تباہ ہورہا ہے جس پر خاموشی جرم ہے، تاریخ معاف نہیں کرے گی کہ ملک تباہ ہوجائے اور ادارے کہیں ہم نیوٹرل ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شانگلہ میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیسے کے بت کی طرح خوف کے بت کی پوجا بھی شرک ہے کیوں کہ خوف انسان کو غلام بنادیتا ہے، جو قوم خوف کے بت کو نہیں توڑ سکتی وہ غلام بن جاتی ہے، میں اس قوم کی حقیقی آزادی کے لیے تحریک چلارہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی سپر پاور کو نہیں مانتے، ہم اللہ کو مانتے ہیں، ہم جھکتے ہیں تو صرف اللہ کے سامنے، ہم سچ اور حق پر کھڑے ہوتے ہیں، خوف کے بت کو توڑ کر صرف اپنے نظریے پر چلیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے، بھارت نے کچھ روز قبل پٹرول کی قیمت کم کی ہے جب کہ موجودہ حکومت نے پٹرول 30 روپے مہنگا کردیا، ہماری حکومت روس سے 30 فیصد کم قیمت پر پٹرول خریدنا چاہتی تھی لیکن امریکی دباؤ پر اس فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ ہم کبھی بھی اسرائیل کو نہیں مان سکتے، امریکا کی غلام حکومت اسے تسلیم کرنا چاہتی ہے، شہباز شریف چیری بلاسم اپنے کپڑے بیچ ہی دیں کیونکہ ہرچیز مہنگی ہے، شریف فیملی کا سارا پیسہ باہر پڑا ہے جو امریکا کی ناراضی مول نہیں لے سکتی، پرسوں تک خیبرپختونخوا میں ہوں، ہماری تحریک اس حکومت کی رخصتی تک جاری رہے گی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک تباہی کی طرف جارہا ہے دیوالیہ ہوسکتا ہے، ملکی اسٹیبلشمنٹ کو پیغام ہے کہ سوویت یونین معاشی بحران کی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا، سب جانتے ہیں کہ اختیار فوج کے پاس ہے جو چوروں کے ٹولے کو رخصت کرے، ان حالات میں نیوٹرل نہیں رہا جاسکتا، یہ لوگ اپنے کرپشن کیس ختم کررہے ہیں، یہ نیب اور ایف آئی اے سمیت تمام ادارے تباہ کررہے ہیں، پولیس کا غلط استعمال ہورہا ہے، جو ظلم ہمارے لانگ مارچ میں ہوا ایسا صرف ایم آرڈی تحریک میں ہواتھا، تاریخ معاف نہیں کرے گی کہ ملک پیچھے چلا جائے اور آپ کہیں ہم نیوٹرل ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ رانا ثنا نے لوگوں پر اسلام آباد میں تشدد کراکے جنرل ڈائر کی یاد تازہ کردی، رانا ثناء اللہ بزدل انسان ہے جس نے عورتوں اوربچوں پر مظالم کیے، عوام کو سلام کہ انہوں نے جبر کا مقابلہ کیا اور غلامی و امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ الیکشن جیت نہیں سکتے اس لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر دھاندلی کی تیاری ہورہی ہے، عوامی مینڈیٹ کے برخلاف جمہوریت کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے، من پسند حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں، میڈیا کو دبانے کے لیے صحافیوں پر مقدمات بنائے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت تباہ ہورہا ہے جس پر خاموشی جرم ہے، قوم تیاری کرے 4 جون کو دیرجلسہ میں لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔