- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
- شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم
- سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن فیکٹ فائنڈنگ درست قرار
- ایشیاکپ کے مستقبل کیلئے پی سی بی کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی
- امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا
- عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے، شرجیل میمن
- پنجاب میں چکی آٹے نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، قیمت 165 روپے تک جاپہنچی
- سندھ میں گھریلو صارفین گیس سے کیوں محروم ہیں؟ حکام نے وضاحت پیش کردی
- پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات کو جُزوقتی ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ
- ایف بی آر کا عوام کے ٹیکسز سے اپنے افسران کو بھاری مراعات دینے کا فیصلہ
- سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ و رسولؐ سے جنگ نہیں لڑسکتے، وزیر خزانہ
- پشاور دھماکا؛ پولیس جوانوں کو احتجاج پر نہ اکسائیں، لاشوں پر سیاست نہ کریں، آئی جی کے پی
- ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان
- حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!
- بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں
روزانہ تین گرام اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کھانے سے بلڈ پریشر میں کمی ممکن

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کھانے سے بلڈ پریشر میں کمی واقع ہوتی ہے۔ فوٹو: فائل
مکاؤ: ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی روزانہ تین گرام مقدار کھانے سے بلڈ پریشر میں کمی ہوسکتی ہے تاہم ماہرین نے مزید تحقیق پر زور دیا ہے۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق روزانہ اومیگا تھری کی تین گرام کھانے سے بھی بہت فائدہ ہوتا ہے۔
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ڈوکوسے ہیکزونک ایسڈ (ڈی ایچ اے) اور آئی کوسیپینٹوئنک ایسڈ (ای پی اے) چکنائی والی مچھلیوں مثلاً سامن، ٹیونا، سارڈین اور صدفوں وغیرہ میں پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ کھانے والی گولیاں سپلیمنٹ کی صورت میں بھی ملتی ہیں۔
بعض تجربات سے ثابت ہے کہ فیٹی ایسڈ کے بہت سے فوائد میں سے ایک بلڈ پریشر کی کمی بھی ہے لیکن فیٹی ایسڈ کی درست مقدار معلوم تھی جس پر غور ہورہا تھا۔ اس کے بعد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے جنس اور عمر کی بنیاد پر روزانہ 1.1 سے 1.6 گرام اومیگاتھری فیٹی ایسڈ سے فائدہ ہوسکتا ہے۔
اب چین میں مکاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر شنزائی لائی اور ان کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ اگر بالغ افراد روزانہ تین گرام فیٹی ایسڈ کی یہ قسم کھائیں تو اس سے بلڈ پریشر پر مناسب اثر ہوتا ہے اور بڑی حد تک یہ کنٹرول میں آجاتا ہے۔ اس ضمن میں 1987 سے لے کر 2020 تک 17 مطالعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
ان تحقیقات میں 18 برس سے زائد عمر کے تندرست 5000 افراد پر اومیگا تھری فیٹی ایسڈ (ڈی ایچ اے اور ای پی اے) کے اثرات معلوم کئے گئے تھے۔ تمام افراد بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی شکایت سے دور تھے۔ شرکا کو دو گروہوں میں تقسیم کرکے ایک کو دس ہفتے تک فیٹی ایسڈ کھلائے گئے جبکہ دوسرے گروپ کو اس کے سپلیمنٹ نہیں دیئے گئے۔
اب جن افراد نے 2 سے 3 گرام ڈی ایچ اے اور ای پی اے ، فیٹی ایسڈ کھائے ان کے بلڈ پریشر میں اوسط 2 ایم ایم کمی ہوئی۔ اس کے بعد بلڈ پریشر کے مریضوں کو یہ خوراک دی گئی تو ان میں اوسطاً ساڑھے چار ایم ایم ایچ جی (مرکری) کی کمی واقع ہوئی۔
اسی طرح 45 سال کی عمر سے زائد بلڈ پریشر کے مریضوں میں بھی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے فوائد سامنے آئے۔ ماہرین نے کہا کہ اگر آپ مچھلی نہیں کھاسکتے تو فیٹٰی ایسڈ کے سپلیمنٹ کھائیں اور بالخصوص الجی والی والے سپلیمنٹ بھی مفید ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب اومیگاتھری فیٹی ایسڈ دل کے بیماریوں اور کولیسٹرول کو بھی کم کرنے کے زبردست صلاحیت رکھتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔