- سربراہی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے، امریکا
- شام پر اسرائیلی حملے میں ایرانی افسر جاں بحق
- کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بھگڈرسے 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
- ججز کے درمیان اختلاف عدلیہ کیلیے اچھے نہیں ہیں، پاکستان بار کونسل
- پی ٹی آئی کے لاپتا رہنما اظہرمشوانی گھر واپس پہنچ گئے
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر287 روپے برقرار
- نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر عوام بھی خوش
- کاٹے جانے پر پودے بھی آہ و بکا کرتے ہیں
- قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچے جوانی میں بھی دمے سے متاثرہوسکتے ہیں
- روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے شواہد ہیں؛ امریکا
- واٹر ٹینکرکی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
- جاپانی وزیراعظم کی مسلم ممالک کے سفراء کو دعوت افطار
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- بی جے پی کے رکن بجٹ سیشن میں موبائل پر فحش فلم دیکھتے رہے؛ ویڈیو وائرل
- اہم آئینی امور فل کورٹ سے ہی حل کرنے چاہئیں، جسٹس جمال
- انتخابات سےخوفزدہ ن لیگ چیف جسٹس کودھمکا رہی ہے، عمران خان
- ملک میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ
- عثمان بزدار کے علاقے کھرڑ بزدار میں 16 گھوسٹ اسکولوں کا انکشاف
- اگر انتخابات میں کوئی کرپٹ پریکٹس نہ ہو تو پی ٹی آئی پُرامن رہے گی، سپریم کورٹ میں یقین دہانی
- جس پر اپنے ججز عدم اعتماد کردیں،اس کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں، مریم
سوئی سدرن گیس نے کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی کم کرنے کا عندیہ دے دیا

کے الیکٹرک کو اربوں روپے واجبات کی ادائیگی کے لئے ہدایت کی گئی تھی، ایس ایس جی سی
سوئی سدرن گیس نے کے الیکٹرک کو گیس کہ فراہمی کم کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے بعد کراچی والوں کے لئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ اربوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر سوئی سدرن گیس نے کے الیکٹرک کو گیس کہ فراہمی کم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ جس کے بعد شہر میں لوڈشیڈنگ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، کیوں کہ کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی وجہ گیس کی کمی ہی بتائی جاتی ہے۔
سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایس جی سی سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کے الیکٹرک کو حتیٰ الوسع مقامی گیس فراہم کر رہا ہے، اور اس حکم کے مطابق کے الیکٹرک کو ایس ایس جی سی کو باقاعدگی سے ادائیگیاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اپریل 2018 سے موثر ایس ایس جی سی نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلے کے مطابق ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقامی گیس کے علاوہ کے الیکڑک کو آر ایل این جی کی فراہمی شروع کر دی تھی، اس فیصلے میں مقدار کی کوئی حد متعین نہیں کی گئی تھی، اور اس وقت ایس ایس جی سی نے زبانی طور پر مقامی گیس کے کچھ حجم سے اتفاق کیا تھا، جو اس وقت کی ڈیمانڈ اور سپلائی نمبرز پر مبنی تھی، جس کا فی الحال اطلاق نہیں کیا جا سکتا۔
ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں ایس ایس جی سی کو فراہم کی جانے والی مقامی گیس کی سپلائی میں تیزی سے کمی آئی ہے، اور تقریباً 278 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی واقع ہوئی ہے، اپریل 2018 میں دی جانے والی 1,159 ایم ایم سی ایف ڈی سپلائی کم ہوکر مئی 2022 میں 881 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔