- چین کیساتھ 2025 میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکی فوج کی تیاریاں شروع
- کراچی، موبائل فون کا سافٹ ویئر انجینیئر سمیت 6 مبینہ ڈاکو گرفتار
- بجلی کی قیمت میں فوری طور پر کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، وزیر پانی و بجلی
- لاہور قلندرز کی کٹ شاہین آفریدی ڈیزائن کررہے ہیں، فرنچائز
- حکومت نے عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا، عمران خان
- سعودی عرب میں ملازمین کے اوقات کار سے متعلق اہم ہدایات جاری
- ٹی20 میں بھارتی پیسر نے ایک اور منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- دوران حراست تشدد کا خدشہ، عدالت نے فواد چوہدری کی طبی رپورٹ مانگ لی
- ایف آئی اے کے بعد پولیس کو بھی انٹرپول کے ڈیٹا تک رسائی دینے کا معاہدہ
- چکوال میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے دو مزدور جاں بحق
- کوہاٹ؛ ڈیم میں مدرسے کے طلباء کی کشتی الٹ گئی، 10 جاں بحق
- ایف آئی اے نے پیٹرول چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
- بھارت؛ پولیس اہلکار نے وزیر صحت کو گولیاں مار دیں
- بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، مصباح کپتان کے دفاع میں سامنے آگئے
- اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں 6.3 شدت کا زلزلہ
- بھارت؛ ناگا لینڈ کے فریڈم فائٹرز کے ہاتھوں 31 بھارتی فوجی زیر حراست، ویڈیو وائرل
- ایران میں 5.9 شدت کا زلزلہ، تین افراد ہلاک
- ایران نے ملٹری سائٹ پر ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
- 90 فیصد کنٹینرز نجی ٹرمینلز پر پڑے ہیں، کراچی چیمبر
- ہفتہ رفتہ؛ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس کی 40000 پوائنٹس کی سطح بحال
یوٹیوب ایپ کی بدولت اب ٹی وی پر یوٹیوب دیکھنا مزید آسان

یوٹیوب ٹی وی کے لیے پہلے ٹی وی اور ایپ دونوں کو یکساں اکاؤنٹ سے منسلک ہونا ضروری ہے
کیلیفورنیا: اگرچہ اب بھی دنیا بھر میں اسمارٹ فون سے یوٹیوب کو ٹی وی سے جوڑا جارہا ہے لیکن اب یوٹیوب نے اس کام کو بہت آسان کردیا ہے جس کی بدولت آپ فوری طور پر اسمارٹ فون پر چلنے والا یوٹیوب اسکرین ٹی وی پر منتقل ہوجاتا ہے جبکہ اسمارٹ فون کو بطور ریموٹ کنٹرول استعمال کیا جاسکے گا۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ ایپ اور انٹرنیٹ سے منسلک ٹی وی دونوں ہی ایک اکاؤنٹ سے جڑے ہوں۔ اس کے بعد آپ یوٹیوب ایپ کھولیں گے اور “Connect” پر کلک کیجئے۔ اس کے بعد ٹی وی پر یوٹیوب اسکرین نمایاں ہوجائے گا۔
یوٹیوب نے اس سال اپنی ایپ میں بہت سے تجربات اور تبدیلیاں کی ہیں لیکن یوٹیوب نے ’دوسرے یا سیکنڈ اسکرین‘ پر اپنی توجہ مرکوز کی تھی۔
اسی طرح ٹویٹر نے بھی ایپ کو ٹی وی سے جوڑنے کی کوشش کی ہے جبکہ فیس بک بھی اس پر غور کررہا ہے۔ لیکن اب یوٹیوب نے بازی لے جاتے ہوئے ایپ میں مزید سہولیات پیدا کی ہیں۔
تجزیہ نگاروں نے یوٹیوب کو ٹیلی وژن سے جوڑنے کے اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کئے ہیں جن کی بدولت دستاویزی فلم سے لے کر اپنے پسندیدہ ڈراموں کو یوٹیوب پر دیکھا جاسکتا ہے۔
یوٹیوب نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ اب آپ کا فون ٹی وی سے جڑسکتا ہے اور اب یوٹیوب اسکرین کو براہِ راست اسکرین سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور فون اس کا ریموٹ کنٹرول بھی بن سکتا ہے۔ اس طرح ویڈیو کی تفصیلات اور کمنٹس وغیرہ پڑھنے میں بھی آسانی ہوسکتی ہے۔
لیکن ان سب کے باوجود ابھی 13 کروڑ 50 لاکھ صارفین اپنے اسکرین پر یوٹیوب دیکھ رہے ہیں جس میں اب مزید اضافہ متوقع ہے۔
ماہرین نے ایپ کو ٹی وی پر دیکھنے کے عمل کو ایک نیا رحجان قرار دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔