ہندوانتہاپسندوں کا مسلمانوں کیخلاف تضحیک آمیز گیت ’پاکستان جانے کا مشورہ‘

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جون 2022
ہندوتوا

ہندوتوا

نئی دہلی: بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بنائے گئے گانے شہرت پانے لگے، انتہاپسندی کی جانب مائل کرنے والے گانوں میں مسلمانوں کو ہندوستان سے نکلنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

بھارت میں اسلام کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت اور ہندو انتہاپسندی میں اضافے کا باعث بھارت کے متعصب ہندو گلوکار ہیں جو اپنے گانوں کے ذریعے ’ہندوتوا‘ کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

پریم کرشناونشی نامی انتہا پسند ہندو گلوکار نے تین سال قبل مسلمانوں کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکانے کیلئے گانا ریلیز کیا گیا تھا جس کے اشعار کچھ اس طرح تھے کہ ’انسان نہیں ہو تم، تم قصائی ہو، بہت ہوچکا ہندو مسلم بھائی بھائی‘۔

انتہاپسندی کی جانب مائل کرنے والے گانے کو ہزاروں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور مسلمانوں کی آبادیوں اور مساجد پر حملہ کرنے والے ہندو انتہاپسندؤں کی ریلیوں میں یہی گانا چلایا جاتا ہے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن یوٹیوب پر ایسی متعدد ویڈیوز مل جائیں گی جس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز، تضحیک آمیز زبان استعمال کی گئی ہے حتیٰ کہ گانوں میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے کی بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ 2014 میں ہندوتوا کا پرچار کرنے والی انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔