- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کا کانسٹیبل گرفتار
اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کانسٹیبل اسد نعمان سنگھیڑا کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا انسانی اسمگلرز خلاف کریک ڈاون جاری ہے، کارروائی کے دوران گرفتار ملزم پر کانسٹیبل اسد نعمان پر سادہ لوح افراد کو غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کر کے یورپ، ایران اور ترکی بھجوانے میں ملوث ایجنٹوں سے رابطوں کا الزام ہے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے اسد نعمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے پنجاب زون 2 نے اپنے زون میں انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہیں جب کہ انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
ایف آئی اے پنجاب زون ٹو نے ایک ہفتے سے جاری کریک ڈاون کے دوران 6 مطلوب انسانی سمگلرز گرفتار کئے، جن میں محمد صدیق ،یاسر نعمان ندیم اسلم، عارف شاہ معاز شاہد اور محمد یامین کمبوہ شامل تھے۔
انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کی ٹیمیں ملزمان کی لوکیشنز اور سی ڈی آر کی مدد سے ان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارنے میں مصروف ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔