انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کا کانسٹیبل گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جون 2022
ایف آئی اے

ایف آئی اے

 اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کانسٹیبل اسد نعمان سنگھیڑا کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا انسانی اسمگلرز خلاف کریک ڈاون جاری ہے، کارروائی کے دوران گرفتار ملزم پر کانسٹیبل اسد نعمان پر سادہ لوح افراد کو غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کر کے یورپ، ایران اور ترکی بھجوانے میں ملوث ایجنٹوں سے رابطوں کا الزام ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے اسد نعمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے پنجاب زون 2 نے اپنے زون میں انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہیں جب کہ انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

ایف آئی اے پنجاب زون ٹو نے ایک ہفتے سے جاری کریک ڈاون کے دوران 6 مطلوب انسانی سمگلرز گرفتار کئے، جن میں محمد صدیق ،یاسر نعمان ندیم اسلم، عارف شاہ معاز شاہد اور محمد یامین کمبوہ شامل تھے۔

انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کی ٹیمیں ملزمان کی لوکیشنز اور سی ڈی آر کی مدد سے ان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارنے میں مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔