یہ کس سپر اسٹار اداکارہ کی تصویر ہے؟

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جون 2022
فوٹو، انسٹاگرام

فوٹو، انسٹاگرام

 ممبئی: بالی ووڈ کی سپر اسٹار اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے زمانہ طالب علمی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پریتی زنٹا نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اسکول کے زمانے کی تصویر شیئر کی جس میں ان کی والدہ نل پربھا زنٹا اور دوست اداکارہ شوگن کھنا کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ اس وقت کی تصویر ہے جب میں اسکول سے پاس آؤٹ ہورہی تھی اور کالج پڑھنے کا بہت شوق تھا۔

شوگن کھنا نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تم مجھے پھر سے ماضی کے اچھے دنوں میں لے گئی۔ دریں اثنا مداحوں کی جانب سے بھی پریتی کے زمانہ طالب علمی کی تصویر کو پسند کیا گیا۔


View this post on Instagram

A post shared by Preity G Zinta (@realpz)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔