دنیا کی سب سے بڑی اسپورٹس ٹیشرٹ تیار
کرکٹ ٹی شرٹ 216 فٹ چوڑی اور 137 فٹ لمبی ہے
انڈین پریمیئر لیگ نے اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا جب اس نے دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ ٹی شرٹ کی نقاب کشائی کی جو 216 فٹ چوڑی اور 137 فٹ لمبی ہے۔
آئی پی ایل نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات لائنز اور راجستھان رائلز کے درمیان اختتامی کھیل میں ٹی شرٹ کی نقاب کشائی کی۔
آئی پی ایل کے سی ای او، دلویر سنگھ ناگی نے کہا کہ اس بڑے پیمانے پر ٹی شرٹ بنانے میں 55 افراد کی ٹیم اور نو دن لگے جس میں لیگ کی 10 ٹیموں کے لوگو اور 15 کا نمبر نقش کیا گیا جو لیگ کی 15 ویں سالگرہ کی نمائندگی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرنٹنگ اور حصوں کو ایک ساتھ جوڑنے کے لیے بہت زیادہ آزمائشوں اور محنت سے گزرنا پڑا۔