تربیلا ڈیم کے قریب پہاڑی سلسلے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
آگ نے وسیع رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
تربیلا ڈیم کے قریب پہاڑی سلسلے میں واقع جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیم کے قریب جنگلات میں لگی آگ نے وسیع رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ علاقے میں دور دور تک دھوئیں کے بادل چھا گئے۔
آگ پر قابو پانے کے لیے 4 فائربریگیڈ کی گاڑیاں و عملہ آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں اور ریسکیو 1122 کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔