وفاقی کابینہ نے چین سے 2.40 ارب ڈالر قرض لینے کی منظوری دیدی

خبر ایجنسیاں  اتوار 5 جون 2022
قرض 3 سال کیلیے ایک فیصد مارجن پر ملے گا، سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری۔ فوٹو: فائل

قرض 3 سال کیلیے ایک فیصد مارجن پر ملے گا، سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری دے دی۔

چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی جس کے مطابق چین سے ملنے والا قرضہ تین سال کیلئے ہوگا۔ سمری کے مطابق 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ ایک فیصد مارجن پر 2019 کے معاہدے کے تحت ملے گا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ قرض واپسی مؤخر کرنے کی شرائط طے پا گئی ہیں، جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری کی منظوری دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔