اکثر مسافر گاڑی میں کیا بھول جاتے ہیں اوبر نے بتادیا

اوبر نے اپنی چھٹی سالانہ ’کھوئی اور پائی گئی چیزوں کی فہرست جاری کی ہے


ویب ڈیسک June 05, 2022
[فائل-فوٹو]

ISLAMABAD: آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے اپنی چھٹی سالانہ 'کھوئی اور پائی گئی چیزوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں اوبر کی گاڑیوں میں مسافروں کی رہ جانے والی عمومی اور غیر معمولی اشیاء کو ظاہر کیا گیا ہے۔

فہرست میں دکھایا گیا کہ پچھلے سال کے دوران اوبر گاڑیوں میں سب سے زیادہ عام چیزیں جو ملیں اُن میں موبائل فون، کیمرے، بٹوے، چابیاں، بیگ/پرس، ہیڈ فون، اسپیکر، چشمے، کپڑے، الیکٹرانک سگریٹس، زیورات اور شناختی کارڈ شامل ہیں۔

اور مسافروں کی طرف سے بھولی گئیں سب سے انوکھی اشیاء میں تلے ہوئی آلو، ایک ناخن، مصنوعی دانتوں کا سیٹ، 500 گرام مچھلی کے انڈے، پیزا کے ڈیزائن کا لباس، امریکی بارہ سنگھا کی تصویر، چھوٹا گٹار، مہینے کا بہترین ایمپلائی ایوارڈ، برنی سینڈرز کا چھوٹا بیگ، کروشیا سے بنائی گئی اسٹرابیری، گوند کی ایک چھوٹی بالٹی، ایک بھورے رنگ کا کچھوا اور اسٹیتھوسکوپ شامل ہیں۔

علاوہ ازیں اوبر نے بتایا کہ 40 سے زیادہ سواریوں نے اپنی CPAP مشینیں (نیند میں سانسوں کو بحال رکھنے والی مشین) کھوئیں اور 30 سے زائد مسافروں نے دانتوں کو سنبھالنے والے آلے retainers جبکہ پانچ لوگوں نے مصنوعی دانتوں کے کھونے کی اطلاع دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں