مالی خسارہ جی ڈی پی کا 4.9 فیصد رکھا جائے، آئی ایم ایف کا مطالبہ

این این آئی  پير 6 جون 2022
اگلے مالی سال کے لیے پرائمری خسارہ جی ڈی پی کا 0.5 فیصد رکھنے کی تجویز ہے، ذرائع ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اگلے مالی سال کے لیے پرائمری خسارہ جی ڈی پی کا 0.5 فیصد رکھنے کی تجویز ہے، ذرائع ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مطالبہ کیا ہے کہ اگلے مالی سال کے لیے مالی خسارہ جی ڈی پی کا 4.9 فیصد رکھا جائے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے بجٹ خسارہ 3700 ارب 70 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے پرائمری خسارہ جی ڈی پی کا 0.5 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اگلے مالی سال کیلیے مالی خسارہ جی ڈی پی کا 4.7 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔