لاہور میں دیور نے فائرنگ کرکے بھابھی کو قتل کردیا

فائرنگ کرنے والا ملزم وقاص احمد محکمہ پولیس کا سابق نائب قاصد ہے، پولیس


ویب ڈیسک June 06, 2022
فائرنگ کرنے والا ملزم وقاص احمد محکمہ پولیس کا سابق نائب قاصد ہے، پولیس فوٹو : فائل

فیکٹری ایریا میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر دیور کی فائرنگ سے بھابھی جاں بحق اور دو بھائی زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم وقاص احمد ولد بشیر احمد محکمہ پولیس کا سابق نائب قاصد ہے، جو 2016 میں بھرتی ہوا تھا۔ ملزم کا اپنے اہلخانہ سے گھریلو معاملے پر لڑائی جھگڑا ہوا تھا۔

ترجمان ڈولفن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فائرنگ کرنیوالا ملزم 2 سال قبل ڈولفن اسکواڈ سے ٹرانسفر ہوا تھا، جس کے بعد ملزم اپنے غیر ذمہ دارانہ رویے کیوجہ سے ڈیڑھ سال قبل محکمہ پولیس سے برخاست کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں