مشکل وقت میں اچھی خبر ریلوے کرائے بڑھانے کی تجویز مسترد

ٹرین غریب کی سواری ہے، اسے مہنگائی کے اثرات سے بچائیں گے‘ وزیر ریلوے


ویب ڈیسک June 07, 2022
ریلوے کرایوں میں 5 تا 15 فی صد تک اضافے کی تجویز دی گئی تھی (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: وزارت ریلوے نے ٹرینوں کے کرائے نہ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں موصول سمری مسترد کردی۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرائے بڑھانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین غریب کی سواری ہے، اسے مہنگائی کے اثرات سے بچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خود اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے پٹرولیم مصوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ اٹھائے گا۔

واضح رہے کہ ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرائے میں 5 تا 15 فی صد اضافے کی تجویز دی تھی، جس کے مطابق برانچ لائنوں پر اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فی صد، مین لائنوں پر چلنے والی فاسٹ اور نان اسٹاپ ٹرینوں کے کرایوں میں 15 فی صد جب کہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فی صد اضافہ ہونا تھا۔

علاوہ ازیں لاہور اور راول پنڈی ریل کاروں کے کرایوں کے اے سی پارلر، اے سی بزنس کے کرایوں میں بھی 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا تھا، اور اس سلسلے میں سمری وزارت کو بھجوائی جا چکی تھی، تاہم وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سمری مسترد کرتے ہوئے کرایوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں