سربراہ پاک بحریہ سے کمانڈر قطر امیری ایئرفورس کی ملاقات

دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، ترجمان پاک بحریہ


ویب ڈیسک June 07, 2022
نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا

قطر امیری ایئرفورس کے کمانڈر میجر جنرل (پائلٹ) جاسم محمد احمد المنائی نے اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ قطر امیری ایئرفورس کے کمانڈر کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں