بھارت میں چیتے نے گھر میں گھس کر پالتو کتے کو ہلاک کردیا ویڈیو وائرل
چیتے کے حملے میں کتے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکین خوف و ہراس میں مبتلا
ISLAMABAD:
بھارت میں خونخوار چیتے نے رات گئے گھر میں گھس کر پالتو کتے کو حملے میں مار دیا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل دہلا دئیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناسک میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گھر کی دیوار پر کتا بیٹھا ہوا ہے کہ اچانک چیتا آیا اور اُس نے کتے پر حملہ کر کے اُسے گردن سے دبوچ لیا، جس میں وہ مارا گیا۔
محکمہ جنگلات نے واقعے کی اطلاع ملنے پر چیتے کی تلاش شروع کردی جب کہ شہریوں کو رات گئے گھروں میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔