آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ میں پاکستان دسویں نمبر پر موجود

پاکستان نے اب تک رواں چیمپئن شپ دورانیے میں 12 میچز کھیلے جس میں پوائنٹس کی تعداد صرف 60 ہے


Sports Desk June 08, 2022
پاکستان نے اب تک رواں چیمپئن شپ دورانیے میں 12 میچز کھیلے جس میں پوائنٹس کی تعداد صرف 60 ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ میں پاکستان ٹیم بدستور دسویں نمبر پر موجود ہے جبکہ آئندہ برس بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست انٹری پائیں گی۔

زمبابوے کے خلاف ابتدائی 2 میچز میں کامیابی سے نہ صرف افغانستان نے 10 قیمتی پوائنٹس حاصل کیے بلکہ تیسری پوزیشن بھی سنبھال لی، ٹاپ پر موجود بنگلادیش کی ٹیم 18 میچز میں 120 پوائنٹس حاصل کرچکی، دوسرے نمبر پر انگلینڈ اور چوتھے پر ویسٹ انڈیز موجود ہے، بھارت کا پانچواں درجہ ہے۔

پاکستان نے اب تک رواں چیمپئن شپ دورانیے میں 12 میچز کھیلے جس میں پوائنٹس کی تعداد صرف 60 ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں