تاجروں کا شام 7 بجے مارکیٹیں بند کرنے سے انکار

گرمی میں خریدار کا نکلنا ممکن نہیں،صبح دکانیں کھولنے کی تجویزنا قابل عمل


Numainda Express June 08, 2022
کسی صورت کاروبار شام 7بجے بند نہیں کرینگے، تاجروں نے تجویز مسترد کردی۔ فوٹو : فائل

آل پاکستان انجمن تاجران نے شام 7 بجے دکانیں بند کرنے کی تجویز کو مستردکردی۔

حکومت کی طرف سے انرجی کنزرویشن کیلیے اعلان کردہ اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر کسی صورت اپنا کاروبار شام 7 بجے بند نہیں کریں گے۔ حکومت تاجر برادری کیلیے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات کھڑی کرے۔ ہر اس سیکٹر کی بجلی بند کی جائے جو مفت میں استعمال ہورہی ہے حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک سب سے مہنگی بجلی خریدتا ہے۔اتنی شدید گرمی میں خریدار کا نکلنا ممکن ہی نہیں، خریدار شام سے پہلے گھر سے خریداری کے لئے نہیں نکلتا لہٰذا صبح دکانیں کھولنے کی تجویز بھی نا قابل عمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں