ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں بیٹنگ جاری

میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے


ویب ڈیسک June 08, 2022
(فوٹو: کرک انفو)

ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ بیٹنگ جاری ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پوررن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز چیلنجنگ ہوگی، سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

اس موقع پر کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتا تو بالنگ کا ہی فیصلہ کرتا تاہم آج کے میچ میں محمد حارث ون ڈے ڈیبیو کررہے ہیں۔

قومی اسکواڈ:

کپتان بابراعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، محمدر ضوان، محمد حارث، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں