بجٹ میں ترقیاتی منصوبے شامل نہ کرنے پربلوچستان کے وزرا کاوفاق سے احتجاج

اسپیشل پیکج میں بلوچستان کے شیئرز کیوں کاٹے جارہے ہیں،سینئیر وزیر نور محمد


ویب ڈیسک June 08, 2022
بلوچستان کی ترقی کیلئے ذیادہ سے ذیادہ صنعتیں لگنی چاہیں،فرح شاہ،فوٹو:فائل

ISLAMABAD: بجٹ میں بلوچستان کے خصوصی پیکج میں کٹوتی اور ترقیاتی منصوبے شامل نہ کرنے اور وزیر اعظم کی طرف سے یقین دہانی نہ کرائے جانے پر بلوچستان کے وزرانے قومی اقتصادی کونسل اور اے پی سی سی میں احتجاج کیااوراٹھ کر چلے گئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کے سنیئر وزیر نور محمد کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں ہماری اسکیمز کو شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی وزیراعظم نے ہمیں کوئی یقین دہانی کرائی۔خصوصی پیکج بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کیلئے ہے، اسپیشل پیکج میں بلوچستان کے شیئرز کیوں کاٹے جارہے ہیں؟ ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے نظرانداز کرنا صحیح فیصلہ نہیں۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزراء کا کہنا تھا کہ کہ تمام سیاستدان بلوچستان کی پسماندگی کی بات کرتے ہیں،ہر کوئی فنڈ دینے کی باتیں کرتا ہے دیتا کوئی نہیں، بلوچستان کے شیئرز کیوں کاٹے جارہے ہیں؟ بلوچستان کے حقوق پر کٹ نہیں لگانا چاہئے۔

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صوبے بھر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سب کے سامنے ہے،احساس محرومی کا خاتمہ کیلئے ذیادہ سے ذیادہ صنعتیں لگائی جانی چاہیں، معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ پاکستان کیلئے انتہائی مؤثر ہے۔

بلوچستان کے وزراء کی طرف سے شدید ردعمل آنے پر وفاقی وزیر احسن اقابل نے حکومت کی طرف سے تحفظات دور کرنے کی یقن دہانی کرائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں